مصر کے نامور ترین 98سالہ صوفی عالم دین کو تکفیری داعش نے قتل کر دیا
مصر میں صوفی طریقت کی اہم ترین شخصیت اور عالم دین ابوسلمان کو وھابی تکفیریت کی سوچ کے حامل #داعش دہشتگردوں نے وحشیانہ طریقے سے قتل کردیا
ابوسلمان حراز #مصر میں #صوفی مسلک کی اہم ترین شخصت شمار ہوتے تھےجن کی عمر 98برس تھی ،مصری صوبے سینا میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والے وھابی تکفیری سوچ کی تنظیم دولت اسلامیہ یا داعش کے دہشتگردوں نے اس جلیل القدر صوفی عالم دین کو زبح کرکے شہید کردیا
سینا صوبے کے العریش علاقے سے ابوسلمان حراز کو ان کے گھر سے اغوا کیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی داعش کے تکفیری دہشتگردوں نے صوفی طریقت کے ایک اور عالم دین اقطيفان المنصوری کو بھی اسی انداز سے شہید کردیا تھا
داعش دہشتگردوں کی جانب سے جاری کردہ وڈیو میں دونوں جلیل القدر مشائخ کو قتل کرتے دیکھایا ہے جس کے بارے میں داعش تکفیریوں نے لکھا کہ ’’ان دونوں افراد کو شرک ارتکاب پر قتل کیا جارہا ہے ‘‘
#شیخ #ابوسلمان نہ صرف سینا بلکہ پورے مصر میں صوفی مسلک میں ایک خاص مقام کے حامل تھے اور صحرائے سینا کے تمام قبال انہیں احترام کی نگاہ سے دیکھتے اور ان کے حلقہ درس و گفتگو اور درود شریف کے حلقوں میں شرکت کیا کرتے تھے
مصری وزارت داخلہ نے ایک بیان میں داعش تکفیریوں کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے داعش کیخلاف کاروائی کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ مذہبی ،سماجی حلقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے

No comments:
Post a Comment